Skip to content
Scan a barcode
Scan
Paperback Yunus Emre [Urdu] [Large Print] Book

ISBN: 9690028111

ISBN13: 9789690028112

Yunus Emre [Urdu] [Large Print]

یونس ایمرے (1240-1320ء) ترکی کے نامور صوفی بزرگ اور معروف صوفی شاعر تھے، جنہیں ترک ادب اور روحانی شاعری میں بلند مقام حاصل ہے۔ وہ ایک سچے راہِ حق کے متلاشی تھے، اور ان کا کلام عشقِ الٰہی، انسان دوستی اور تصوف کی گہری فکر سے لبریز ہے۔

زیرِ نظر کتاب میں نہ صرف ان کی سوانحِ حیات، شاعری اور افکار کو پیش کیا گیا ہے، بلکہ اُس دور کے سماجی، سیاسی اور فکری حالات کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔ اقوامِ متحدہ نے 1991ء کو "یونس ایمرے کا سال" قرار دے کر ان کی عالمی اہمیت کا اعتراف کیا۔

اناطولیہ کے خطے، خصوصاً موجودہ ترکی میں اسلام کے فروغ اور ترک زبان کی ترویج میں یونس ایمرے کا کردار مسلمہ ہے۔ ان کے ادبی و فکری نقوش ترک زبان، ادب اور ثقافت میں آج بھی نمایاں طور پر موجود ہیں۔

یونس ایمرے کی فکر کی بنیاد عشقِ الٰہی، مخلوق سے محبت اور تصوف کی قدیم روایت پر استوار ہے، جو آج بھی دلوں کو چھوتی ہے اور روح کو تازگی بخشتی ہے۔

Recommended

Format: Paperback

Condition: New

$17.38
Ships within 2-3 days
Save to List

Related Subjects

Poetry

Customer Reviews

0 rating
Copyright © 2026 Thriftbooks.com Terms of Use | Privacy Policy | Do Not Sell/Share My Personal Information | Cookie Policy | Cookie Preferences | Accessibility Statement
ThriftBooks ® and the ThriftBooks ® logo are registered trademarks of Thrift Books Global, LLC
GoDaddy Verified and Secured