آزمائش سے روح ایک ایسا ناول ہے، جسے دو لوگوں کے طویل انتظار اور دلوں کے کرب میں لکھا گیا ہے۔ یہ اپنے اندر کئی ادھوری کہانیاں، ان کہے درد اور سسکتے جذبات سموئے ہوئے ہے۔ یہ صرف عالیان اور میرب کی داستانِ محبت نہیں، بلکہ یہ کہانی ہے ان دو دلوں کی جنہوں نے ایک دوسرے کو چھوڑ دیا، مگر پھر بھی سچے دل سے کبھی جدا نہ ہو سکے۔ یہ داستان ہے ان روحوں کی جنہیں قسمت نے دور تو کر دیا، لیکن مقدر نے پھر سے ملا دیا۔ وہ عالیان تھا، جو 15 سالوں سے اسے پاگلوں کی طرح ڈھونڈ رہا تھا۔ وہ میرب تھی، جو دل سے اس کی تھی لیکن دنیا اسے کسی اور کا بنانے کی سرتوڑ کوششیں کر رہی تھی۔ لیکن جن کا ملنا مقدر میں ہو، انہیں بھلا کون جدا کر سکتا ہے؟ آئیے، آپ کو ایک کہانی سناتی ہوں،ایک ایسی کہانی جسے میں نے تب لکھا جب مجھے کچھ ایسا چاہیے تھا جس سے میرے دل کو خوشی ملے، جس سے میں اپنے آپ کو ہر تکلیف سے ہلکا محسوس کروں، جب میں نے لکھنا شروع کیا تو مجھے نہیں لگا تھا کی میں اتنا لکھ پاؤنگی کیوں کہ یہ میری پہلی کتاب ہے، میری پہلی تخلیق، میرے پہلے الفاظ جو میں آپ لوگوں تک پہچانا چاہتی تھی، تو چلئے کہانی کا آغاز کرتے ہیں، میں لکھتی ہوں اور آپ پڑھئےـ کہانی ہے محبت کی "ہمیں آپ سے کتنی محبت ہے، کاش آپ ک
ThriftBooks sells millions of used books at the lowest everyday prices. We personally assess every book's quality and offer rare, out-of-print treasures. We deliver the joy of reading in recyclable packaging with free standard shipping on US orders over $20. ThriftBooks.com. Read more. Spend less.