This book 'Tabsrey wo Jaizey (Reviews)' contains selected reviews on contemporary Urdu fiction and fiction writers which were published in some issues of "Qirtaas" Urdu magazine.
تبصرے کی کوئی بھی قسم ہو اور تبصرے کا کوئی بھی انداز ہو، تبصرہ نگار کا ذہین فطین، وسیع المطالعہ، قادر الکلام اور فی البدیہہ کہنے کی صفات کا حامل ہونا ضروری ہے۔ ونیز وہ کھرے اور کھوٹے میں تمیز کرنا جانتا ہو اور مضمون یا کتاب کے قوی اور کمزور پہلوؤں کو واضح طور سے بیان کرنے کے ہنر سے واقف بھی ہو۔