This book "Rudad-e-Qafs" presents the nine months prison life of Hafeez Nomani who was arrested in 1965 alongwith his companions for publishing a special issue of Nida-e-Millat on Aligarh Muslim University.
1965ء میں ملت کے اہم ترین ادارے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پر برق گری تب ہفت روزہ اخبار ندائے ملت نے اس موضوع پر اپنا ایک خصوصی شمارہ "مسلم یونیورسٹی نمبر" نکالنے کا فیصلہ کیا جس پر حکومتِ وقت نے قدم اٹھایا اور پرنٹر و پبلشر حفیظ نعمانی اور دیگر کو گرفتار کر کے حوالۂ زنداں کر ڈالا۔ اور یہ لوگ تقریباً نو ماہ لکھنؤ سنٹرل جیل میں قید رہے۔ زیرنظر کتاب "رودادِ قفس" اسی قید و بند کی داستان ہے جو ندائے ملت ہی کے صفحات پر بیس پچیس اقساط کی شکل میں بھی شائع ہوئی تھی۔