This book by Sadia Saleem Shamsi, "Rampur: Manzar Nama Tareekh-o-Tehzeeb-o-Adab" presents a critical and literary review & analysis of Uttar Pradesh city Rampur.
اس کتاب میں شہر رامپور کے شعرا و ادبا کی خدمات کے اعتراف کے علاوہ ان کی نگارشات کا تنقیدی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ اس کتاب کے محتویات اس بات پر دلالت کا حکم رکھتے ہیں کہ مصنفہ نے رامپور کی علمی، ادبی اور تاریخی اہمیت کا نہ صرف احساس دلایا ہے بلکہ اس زرخیز سرزمین کی دستاویز مرتب کر دی ہے۔ کسی علاقے کی علمی و ادبی خدمات پر مبنی کوئی بھی تصنیف اصلاً اس زبان میں لکھی جانے والی تاریخ کا ایک اہم جزو ہوتی ہے جسے استناد کا درجہ حاصل ہوتا ہے۔ آئندہ جب بھی اس خطے کی ادبی تاریخ مرتب ہوگی اس کتاب کا حوالہ ناگزیر ہوگا۔