'Moscow Yaatra' is a travelogue of Russia written by renown Urdu Hindi writer Ram Lall.
رام لعل اردو ادب میں کسی خاص تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ وہ ہندوستان میں ترقی پسند تحریک اور جدید دور کی درمیانی کڑی کا ایک اہم نام ہے۔ وہ بیک وقت ایک ناول نگار، تنقید نگار،ڈراما نگار، سفر نامہ نگار، خاکہ نگار اور سب سے بڑھ کر ایک اعلیٰ پایہ کے افسانہ نگار تھے۔ رام لعل کا سب سے بڑا اختصاص یہ ہے کہ ان کے افسانوں کو ہندوستان میں بولی جانے والی مختلف زبانوں میں ترجمہ کرکے پیش کیا گیا ہے۔ جن میں کنڑ، تامل، ہندی، اُڑیا، ملیالم، مراٹھی، گجراتی، پنجابی، آسامی وغیرہ زبانیں شامل ہیں۔