'خواب در خواب' میں ڈاکٹر خالد سہیل کی ۱۹۶۸ سے ۲۰۱۸ کی پچاس برس کی مطبوعہ اور غیر مطبوعہ شاعری کو یکجا کیا گیا ہے۔اس میں غزلیں بھی ہیں نظمیں بھی' قطعات بھی ہیں فردیات بھی۔اس کتاب میں ان کی شاعری کے چار مجموعوں'تلاش ''آزاد فضائیں''خواب نگر' اور'ادھورے خواب' کی تخلیقات شامل ہیں۔ڈاکٹر خالد سہیل کی شاعری میں جہاں روایتی شاعری سے گریز دکھائی دیتا ہے وہیں جدید شاعری کا لب و لہجے کا عکس بھی نظر آتا ہے۔ ان کی شاعری میں عورتوں اور مہاجروں کے مسائل کے ساتھ ساتھ اقلیتوں اور انسانی حقوق کی جدوجہد بھی دکھائی دیتی ہے۔اس مجموعے میں ڈاکٹر خالد سہیل کے شعری سفر کا ارتقا منعکس ہوتا ہے۔یہ کتاب سانجھ پبلشرز لاہور نے پاکستان میں چھاپی ہے۔ اس کے دیباچے میں ڈاکتر خالد سہیل رقم طراز ہیں'یہ تخلیقات انسانیت کے نام میرے محبت نامے ہیں'
ThriftBooks sells millions of used books at the lowest
everyday prices. We personally assess every book's quality and offer rare, out-of-print treasures. We
deliver the joy of reading in recyclable packaging with free standard shipping on US orders over $15.
ThriftBooks.com. Read more. Spend less.