Sulaiman Ather Jaweed has presented social and literary information related to the literary life of renown personlities in this book 'Chehra Chehra Daastaan'.
پروفیسر سلیمان اطہر جاوید مشہور محقق، نقاد، ادیب و شاعر کے علاوہ ایک اچھے خاکہ نگار و مرقع نگار بھی ہیں۔ ان کی خاکہ نگاری کا خاص وصف یہ ہے کہ وہ شخصیت کے ساتھ اپنے تعلقات و روابط ، ملاقاتوں ، یادوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حالات لکھتے ہیں اور بعض دفعہ خاکہ میں بیان کردہ شخصیت سے زیادہ اپنی شخصیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ اس کتاب میں ان کے لکھے ہوئے خاکے حیدرآباد کی نمایاں شخصیات کی زندگیوں کو اجاگر کرتے ہیں اور یہ خاکے حیدرآباد کی ادبی زندگی کی تاریخی دستاویز ہیں۔