تعارف کتاباللہ کریم کے ذاتی نام اللہ کے ساتھ ساتھ اُس ذاتِ پاک کے ننانوے سے زائد صفاتی نام بھی ہیں ، جو اُس بر تر و افضل ہستی کی مختلف صفات کو اُجاگر کرتے ہیں۔جناب ڈاکٹر طارق انور باجوہ صاحب نے انہی صفاتی ناموں کو جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب قرآنِ مجید میں کیا ہے اپنے اس مجموعۂ کلام میں شعروں کی صورت میں پرویا ہے۔ " اَلْاَسمَاء الحُسنٰی " میں ایک ، دو یا تین صفاتی نام عناوین کے تحت زینت افروز ہیں ۔ناصر کاظمی نے ایک شعر کہا تھامیں نے جب لکھنا سیکھا تھاپہلے تیرا نام لکھّا تھااسی اللہ کریم کے صفاتی نام جناب ڈاکٹر طارق انور باجوہ نے تفصیل کے ساتھ اس کتاب میں انتہائی عقیدت و احترام سے زیبِ قلم فرمائے ہیں۔ یہ بھی اسی کا فیض ہے۔دھوپ بارش ، یہ ہَوا ، نیند ، شفا ، نُورِ نظرسب عطا عام ہے ، یہ فیض تری شان سے ہےپروفیسر مبارک احمد عابدؔ
ThriftBooks sells millions of used books at the lowest everyday prices. We personally assess every book's quality and offer rare, out-of-print treasures. We deliver the joy of reading in recyclable packaging with free standard shipping on US orders over $15. ThriftBooks.com. Read more. Spend less.