Skip to content
Scan a barcode
Scan
Paperback Ashaar: (Selected Urdu Ghazals) [Urdu] Book

ISBN: 935872076X

ISBN13: 9789358720761

Ashaar: (Selected Urdu Ghazals) [Urdu]

Ashaar, is a book of Ghazals collection by Hasan Naim.

حسن نعیم لکھتے ہیں ۔۔۔

نئے احساسات اور خیالات سماجی حوالوں کے بغیر خالی خالی سے رہتے ہیں، خواہ انہیں ضبط نظم میں لانے کے لیے کتنے ہی دلکش استعارات، علامات یا ڈکشن کو آلۂ کار بنایا گیا ہو، فکر و فن کے مسائل بھی حیات و کائنات کے مسائل ہی کا ایک حصہ ہیں کیونکہ فکرِ محسوس، جو اددب کا سرچشمہ ہے، اسی دنیا کے تجربات و محرکات سے فیض یاب ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جو لوگ اپنے تہذیبی ورثے اور تخلیقی سرچشمے سے کنارہ کشی کے متمنی ہوتے ہیں، وہ اعلیٰ ادب سے خصوصی دلچسپی نہیں رکھتے۔ فطری ذہانت اور علم کی رہنمائی ایسی صورت میں اچھی شاعری سے روابط استوار کرتی ہے جبکہ شاعر کو اپنی زبان کے جینئس اور اپنے شعری روایات کا گہرا احساس بھی ہو اس لیے کہ عصری صداقتوں کا معنی خیز اظہار انہی واسطوں سے ممکن ہے، جمالیاتی حِس بھی عصری تفکرات کے تابع ہے اور تہذیبی تربیت سے بےتعلق نہیں ہے۔

میں اپنی غزلوں میں کہاں تک زندگی کے حرکی عناصر کو سمو سکا ہوں اور اپنے کلچر کے تضاد و تصادم کو پیش کر سکا ہوں، اس کا بہتر فیصلہ اس کتاب کے قارئین ہی کر سکتے ہیں۔

Recommended

Format: Paperback

Condition: New

$13.93
Save $2.06!
List Price $15.99
Ships within 2-3 days
Save to List

Customer Reviews

0 rating
Copyright © 2026 Thriftbooks.com Terms of Use | Privacy Policy | Do Not Sell/Share My Personal Information | Cookie Policy | Cookie Preferences | Accessibility Statement
ThriftBooks® and the ThriftBooks® logo are registered trademarks of Thrift Books Global, LLC
GoDaddy Verified and Secured