Adhoora Safar is a collection of 20 Urdu short stories written by Qadeer Zaman.
افسانوں میں 'رات کا سفر (1976ء)' اور 'ادھورا سفر (1990ء)' عنوانات سے قدیر زماں کے دو مجموعے شائع ہوئے۔ ڈرامائی ادب میں 'ماورا (1997ء)' اور 'پنجرے کا آدمی (1987ء)' جو ایڈورڈ البی Edward Albee] کی "دی زو اسٹوری" سے ماخوذ ہے، شائع ہو چکے ہیں۔ ریڈیو سے براڈ کاسٹ ہونے کے علاوہ ان کے تین ڈرامے اسٹیج بھی ہوئے۔ سال 2000 میں ان کی ایک معرکۃ الآرا کتاب "تلاش اقبال" بھی شائع ہوئی جس میں انہوں نے اقبال کو رحمۃ اللہ علیہ کی طیلسان سے نکال کر بہ حیثیت انسان پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔