Aag ki khushbu, is a book of Ghazals collection by Madhu Rima Singh.
مدھو ریما سنگھ، غزل کی تعریف میں لکھتی ہیں کہ غزل کا شاعر وہ ہوتا ہے جو زندگی کی مسرتوں اور چاہتوں کو اس ڈر سے کہ کہیں وہ چھوٹ نہ جائیں، اتنی زور سے پکڑتا ہے کہ وہ اس کے ہاتھوں میں ہی دم توڑ دیتی ہیں اور انگلیوں کے کناروں پر لگے رہ جاتے ہیں ست رنگی خواہشوں کے پنکھوں کے بےشمار رنگ۔ پھر وہ آنسو بھری آنکھوں سے احساس کے گھنے پھولوں سے لدے درخت کے نیچے اپنی خواہشوں اور خوابوں کی تتلی کا مزار بنا دیتا ہے۔ اور اس پر مٹی چڑھا کر روز ایک خوبصورت سا پھول سجا دیتا ہے۔ آپ سب اس عقیدت ہی کے پھول کو غزل کہتے ہیں۔