تدریس کا مئوثر ثابت ہونا قوموں کی ترقی اور بقاء کا باعث بنتا ہے۔ مئوثر تدریس تعلیمی اداروں کا حاصل اور نوجوانوں کی عملی زندگی کی کابیابی کا ضامن ہے۔ مئوثر تدریس مسائل کو حل کی طرف لے جاتی ہے اور طالب علموں میں تنقیدی سوچ اور تحقیق کو فروغ دیتی ہے۔ اس لیے ہمیں جدیدتدریسی طریقوں کو اساتذہ کی تربیت کا حصہ بناتا ہوگا۔موجودہ کتاب تجدیدِتدریس کی عصرِ حاضر میں ضرورت کی عکاسی کرتی ہے۔تاریخ میں سمجھانے کے عمل کو تدریس کے معنی میں لیا جاتا ہے۔ ہر وہ عمل جو دوسروں کے علم میں اضافہ کے تدریس کے معنی میں لیا جاتا ہے۔ تدریس کے معنی و مفہوم ہر دورمیں مختلف رہے ہیں۔ ایک ہی عمل کو مختلف انداز اور مختلف الفاظ میں پرویا جاتا ہے۔ تدریس وہ عمل ہے جو نہ صرف انسانی تاریخ سے وابستہ ہے بلکہ انسانی بقاء تدریس سے وابستہ ہے۔ تدریس کے عمل کو سمجھنے اور مئوثر بنانے کا عمل ہر دور کی ضرورت رہا ہے۔
ThriftBooks sells millions of used books at the lowest everyday prices. We personally assess every book's quality and offer rare, out-of-print treasures. We deliver the joy of reading in recyclable packaging with free standard shipping on US orders over $20. ThriftBooks.com. Read more. Spend less.