Skip to content
Scan a barcode
Scan
Paperback میری اکیاون کہانیاں [Urdu] Book

ISBN: 9381029423

ISBN13: 9789381029428

میری اکیاون کہانیاں [Urdu]

ڈاکٹر بلند اقبال کا تعلق بھی منٹو، عصمت چغتائی ، جوش ملیح آبادی اور مصطفی زیدی کے قبیلے سے ہے جن پر اردو کے روایتی ادیب اور قاری اس لیے پتھر پھینکتے رہے ہیں کیونکہ انہیں عوام کو آئینہ دکھانے ، پورے انسان کی کہانی سنانے اور مشرقی روایات کو چیلنج کرنے کی عادت تھی۔ ان مشرقی روایات میں جنسی روایات بھی شامل ہیں اور مذہبی روایات بھی۔


ایک نفسیات کے طالبعلم ہونے کے ناطے میں ان کے افسانے بڑے شوق سے پڑھتا ہوں کیونکہ وہ ایسے جنسی اور نفسیاتی مسائل کو موضوع بناتے ہیں جنہیں باقی ادیب چھوتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں۔ اُن کے افسانے 'یہ کیسی بے وفائی ہے' پڑھ کر عصمت چغتائی کے افسانے لحاف اور 'گدھ' کو پڑھ کر منٹو کے افسانے 'کالی شلوار' کی یاد تازہ ہوگئی۔ بلند اقبال نے اپنے افسانوں میں جنسی زیادتیوں کو بھی موضوع بنایا ہے چاہے وہ بچوں کے ساتھ ہو یا عورتوں کے ساتھ۔ وہ جانتے ہیں کہ جنسی مظالم کس طرح انسانی ذہن اور شخصیت کو مجروح کرتے ہیں۔


بلند اقبال کے افسانوں پر اعتراضات کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ خدا اور مذہب کے روایتی تصورات کو بھی چیلنج کرتے ہیں اور قارئین کو نئے انداز سے سوچنے پر مجبور کرتے ہیں۔ اس چیلنج کا ایک تخلیقی اظہار اُن کے افسانے 'شکوہ' کے ایک &

Recommended

Format: Paperback

Condition: New

$12.84
Ships within 2-3 days
Save to List

Related Subjects

Philosophy Psychology

Customer Reviews

0 rating
Copyright © 2026 Thriftbooks.com Terms of Use | Privacy Policy | Do Not Sell/Share My Personal Information | Cookie Policy | Cookie Preferences | Accessibility Statement
ThriftBooks® and the ThriftBooks® logo are registered trademarks of Thrift Books Global, LLC
GoDaddy Verified and Secured