کتاب "سیرت مصطفیٰ جانِ رحمت" سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک منفرد اور جامع کاوش ہے، جو مدنی چینل کے سلسلے "سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" کی منتخب اقساط پر مبنی ہے۔ ان اقساط کو مربوط انداز میں ترتیب دے کر اس کتابی شکل میں پیش کیا گیا ہے تاکہ عام قارئین کے لیے سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مطالعہ آسان اور مؤثر بن سکے۔
کتاب کو 18 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ابتدائی ابواب میں زمانۂ جاہلیت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آباؤ اجداد کا بیان شامل ہے۔ اس کے بعد کے ابواب میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش مبارکہ، نبوت کا اعلان، دعوت و تبلیغ کی جدوجہد، ہجرت مدینہ، غزوات، صلح حدیبیہ، فتح مکہ اور وصال مبارک جیسے اہم مراحل تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔ آخری باب میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذاتی اوصاف، خدام، سواریوں، غذاؤں، سفر و حضر کے ساتھیوں اور دیگر نجی امور پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
کتاب کی تیاری میں مستند سیرت کتب اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں شائع شدہ تحقیقی مضامین سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے۔ حوالہ جات کے ساتھ ساتھ واقعات کو آسان زبان اور دل نشین